مینجمنٹ کو آئینہ دکھانے پر عماد شکیل ورلڈکپ فائیو اے سائیڈ سے ڈراپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے کا غصہ مینجمنٹ نے ہاکی ٹیم کے کپتان پر اتار دیا، سلیکشن کمیٹی کی رائے جانے بغیر ہی عماد شکیل کو گھر جانے کا حکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے بعد کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، کپتان کا موقف تھا کہ کوچز کی طرف سے کوئی گیم پلان نہیں دیا گیا لڑکوں نے اپنے طور پر ہر ممکن کوشش کی سب نے زور لگایا، اس کے باوجود کھلاڑیوں کو ہی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے ،جب کہ لڑکے خالی جیب لیے پاکستان کی عزت میں اضافہ کے لیے لڑے، کوچز کو اپنا احتساب بھی کرنا چاہیے، صرف ٹیم کو اس چیز کا قصور وار نہ سمجھیں۔
عماد شکیل بٹ کی جانب سے ٹیم انتظامیہ کو آئینہ دکھانے کے جرم میں ورلڈکپ فائیو اے سائیڈ ٹیم کے کوچز شکیل عباسی اور دلاور حسین نے انہیں ہاکی ورلڈکپ کی ٹیم سے باہر کرکے گھر جانے کی ہدایت کردی اور اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی کی رائے بھی نہیں لی گی ، یاد رہے کہ عماد شکیل بٹ نے اولمپکس کوالیفائر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ خوبصورت ترین گول کرکے بھی شہرت پائی تھی،ورلڈکپ ہاکی فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کا مینز ایونٹ 29 جنوری سے شروع ہو گا، پاکستان کو ہالینڈ، نایئجریا اور پولینڈ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیز کی قیمت میں کمی