(24 نیوز)مزار بی بی پاک دامن توسیعی منصوبے کو تکمیل کے بعد زائرین کیلئے کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ کے ہمراہ دربار بی بی پاک دامن کا دورہ کیا اور توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر دربار کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا،مزار بی بی پاکدامن میں سبزگنبد، مرصع سنہری جالیاں،چوبی محرابیں بنا دی گئیں،مزار بی بی پاکدامن میں سنگ مرمر کا خوبصورت کام اور نیا ڈرینج سسٹم تعمیر کر دیا گیا،مزار بی بی پاکدامن پر آنے والے زائرین کیلئے مزار کے احاطے کو بھی بڑھا دیا گیا،ایمپرس روڈ تک مزار کا داخلی راستہ کشادہ کرنے کابھی اعلان کر دیا گیا،مزار کی جانب جانے والی گلی کو 100 فیصد تک کشادہ کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کو حضرت داتا گنج بخش مزار کے شایان شان بنانے کا وژن تکمیل کو پہنچا،مزار پر مرصع سنہری جالی، 3 عالیشان گنبد، چوبی محرابیں، اور بہترین فرشی ٹائلیں اعلیٰ تعمیرات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
گنجان آبادی کے وسط میں ہونے کے باعث زائرین کی مزار بی بی پاکدامن تک رسائی مشکل تھی، مزاربی بی پاکدامن کو ایمپرس روڈ کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے داخلی راستہ بھی وسیع کیا جائے گا،ایمپرس روڈ سے توسیع شدہ راستے کی وجہ سے مزار بی بی پاکدامن میں آمدو رفت میں آسانی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک اور سیاسی رہنما کو بڑا جھٹکا دیدیا