(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کو 6 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا ۔
تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کے خلاف کوہاٹ کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ان کی حفاظتی ضمانت 6 فروری تک منظور کر لی۔
عدالت نے پولیس کو شہر یار آفریدی کو 6 فروری تک روکنے کا حکم دیدیا اور پی ٹی آئی رہنما کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر اچانک دبئی چلے گئے