کوئٹہ: جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے چوری ہوگئے

Jan 24, 2025 | 09:12:AM

   ( 24 نیوز) کوئٹہ میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم  نسخے اور اوراق چوری ہوگئے۔

کوئٹہ شہر کے مغر ب میں کوہ چلتن میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئےقرآن پاک کے قدیم نسخوں اور اوراق کے چوری کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

انچارج جبل نور القرآن اجمل خان کے مطابق تقریباً 150 قرآنی نسخے اور قدیم اوراق شیشے توڑ کر  نکالے گئے ہیں ، قدیم نسخے سرنگ کے اندر شیشوں میں ڈسپلے کیے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:جاپان میں 26 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت

جبل نور القرآن میں قرآنی نسخے چوری کرنےکا مقدمہ بروری تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ شہر کے مغرب میں واقع جبل نور القرآن 1992 میں تعمیر کیا گیا تھا، یہاں پہاڑ کو تراش کر سرنگ بنائی گئیں اور ان سرنگوں میں قرآن پاک کے قدیم نسخوں اور شہید اوراق کو محفوظ کیا جاتاہے۔

جبل نور القرآن میں اس وقت لاکھوں کی تعداد میں قرآن پاک کے اوراق موجودہیں۔

مزیدخبریں