بالی وڈ کے معروف ہدایتکاررام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا

ستیہ اوررنگیلا جیسی فلموں کے ہدایتکار کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں سزا سنائی گئی

Jan 24, 2025 | 10:09:AM
بالی وڈ کے معروف ہدایتکاررام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے "ستیہ" اور "رنگیلا" جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار رام گوپال ورما کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی، سماعت کے دوران رام گوپال ورما عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ  جاری کریئے۔

عدالت نے رام گوپال ورما کو شکایت کنندہ "شری" نامی کمپنی جو ( ہارڈ ڈسک کا کاروبار کرتی ہے)کو 3 لاکھ 72 ہزار 219 بھارتی روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

شری کمپنی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ تنازعہ 2018 میں شروع ہوا جب کمپنی نے رام گوپال ورما کی پروڈکشن کمپنی کی درخواست پر ہارڈ ڈسک فراہم کیں، فروری اور مارچ 2018 کے درمیان 2 لاکھ 38 ہزار  220 روپے کے ٹیکس انوائسز جاری کیے گئے۔

شکایت کنندہ کے مطابق رام گوپال ورما کی کمپنی کی جانب سے یکم جون 2018 کو ایک چیک جاری کیا گیا لیکن ناکافی فنڈز کی وجہ سے چیک باؤنس ہو گیا،اس کے بعد کمپنی نے 22 اگست 2018 کو دوسرا چیک جاری کیا،تاہم یہ چیک بھی باؤنس ہو گیا۔

کمپنی نے رقم کی وصولی کے لیے مختلف کوششیں کیں اور رام گوپال ورما کو قانونی نوٹسز بھی بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں:وریندر سہواگ اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

اس معاملے پر رام گوپال ورما نے بھی ایک وضاحتی بیان جاری کیاہے کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ 7 سال پرانا کیس ہے جس میں 2 لاکھ 38 ہزار روپے کی رقم کا معاملہ ایک سابق ملازم سے جڑا ہوا ہے۔