سٹاک ایکسچینج میں تیزی،ڈالر کی قیمت گر گئی 

Jan 24, 2025 | 10:13:AM
سٹاک ایکسچینج میں تیزی،ڈالر کی قیمت گر گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہتر ہو گئی۔

جمعہ کو  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،  سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ  14 ہزار 888 کی سطح پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس میں اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح بحال ہو گئی تھی۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آیا ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔