سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا

Jan 24, 2025 | 10:13:AM
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کردیا۔

ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پرحکم امتناع جاری کرنے کی استدعا بھی کی ہے،سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔، جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں تشکیل بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں،سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل27 جنوری کو سماعت کیلئے مقررکر دی، 6 رکنی لارجر بینچ 27 جنوری دن ایک بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں:مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے ہو گا

یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا،سپریم کورٹ کے اعلامیے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو  ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل  کے معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولربینچ کےسامنے سماعت کیلئے مقررکیا، نتیجتاً سپریم کورٹ اورفریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔