پراپرٹی مسائل ، لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اوورسیزپاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل کے حل کیلئے لاہور میں سہولت سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہے حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لاہور میں بھی مخصوص عدالت قائم کرے تاکہ اس سے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بھی لاہور میں سہولت سیل کے قیام کے احکامات دیے ہیں۔
مزید پڑھیں:پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری، قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان