برطانیہ میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی، الرٹ جاری

بجلی کی بندش اور موبائل فون سگنلز متاثر ہونے کا خدشہ،عوام کومحتاط رہنے کی ہدایت

Jan 24, 2025 | 10:53:AM

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5 دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کردی گئی جس کے مطابق طوفان "ایووین" کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ  کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی،اس دوران برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارشیں اورپہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی بندش اور موبائل فون کے سگنلز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے سروس معطل ہو سکتی ہے،اس کے علاوہ، ریل، ہوائی اور فیری سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں،سڑکیں اور پل بھی بند ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد اضافہ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں تباہی مچا سکتی ہیں، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں