پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں: شرجیل میمن

Jan 24, 2025 | 10:55:AM
پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں بھی بات چیت سے حل نکلے گا، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پورے پاکستان میں کوئی بندہ باہر نہیں نکلا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے مخالفین کو چور ڈاکو اور خود کو ایماندار کہتے تھے، انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔