نیو گوادر ایئر پورٹ سے پہلی انٹرنیشنل پرواز روانہ

Jan 24, 2025 | 11:36:AM
نیو گوادر ایئر پورٹ سے پہلی انٹرنیشنل پرواز روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز ہو گیا ، ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہی طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہو گی۔

گوادر ائیرپورٹ پر ائیر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ائیر لائن گوادر کیلئے اے ٹی ار طیارہ استعمال کر رہی ہے،ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کیلئے ائیربس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔

اسے بھی پڑھیں:حکومت پنجاب کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ