حکومت کمیشن کا اعلان کرے ، مذاکرات کیلئے دوبارہ غور کر لیتے ہیں ، بیرسٹر گوہر 

Jan 24, 2025 | 13:08:PM

(24 نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے۔

   ان کا کہنا تھا کہ کمیشن بنانے کیلئے 7 دن بہت تھے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہیں کس بات نے روکا ہے کہہ دیں کہ کمیشن بننے جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں احتجاج اپوزیشن کا حق  ہے ، آج ہونے والی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں، 2021 والا قانون ابھی پاس نہیں ہو سکتا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  تھا کہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کر دیئے ہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں