(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا،آئین و قانون کو ماننا ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ چیف جسٹس کے راستے میں مشکلات نہیں آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا، کوئی اور ادارہ 26 ویں ترمیم ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کمیشن کا اعلان کرے ، مذاکرات کیلئے دوبارہ غور کر لیتے ہیں ، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے مشاورت ہوتی تو بہتر ہوتا، حکومت کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اتفاقِ رائے پیدا کرنا چاہیے۔