عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا

Jan 24, 2025 | 14:38:PM
عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیاہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کردیا ہے،انہوں نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے، لہٰذا اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے۔

مزید پڑھیں:اسد قیصر کا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت