(وقاص عظیم)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 0.52 فیصد ہو گئی۔
حالیہ ہفتے14 اشیا مہنگی، 12 اشیا سستی جبکہ 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا،ایک ہفتے میں ٹماٹر تقریبا 33 فیصد سستے ہوئے۔
انڈے 10 فیصد اور پیاز 9 فیصد سستے ہوئے، چکن 1 فیصد ، آلو 7 فیصد، ایل پی جی 2.7 فیصد سستی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چینی کی قیمت میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں کیلے 2.7 فیصد، چاول اور گھی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔