(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 3 پیسے کا اضافہ ہوا،انٹربینک میں ڈالر 278.72 روپے سے بڑھ کر 278.75 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے اضافے سے 281.21 روپے ،یورو 1.42 روپے مہنگا ہوکر 294.28 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 2.09 روپے مہنگا ہوکر 349.06 روپے کا ہوگیا۔
تاہم یو اے ای درہم 76.55 روپے اور سعودی ریال 74.80 روپے پر برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی