تحریک انصاف کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

Jan 24, 2025 | 18:42:PM

(طیب سیف)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی ٹی آئی کے جنید اکبر کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ جنید اکبر نے بطور پبلک اکاوئنٹس کمیٹی اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی اے سی کے چئیرمین کا انتخاب کمیٹی روم نمبر 2میں ہوا ،قومی اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری مشتاق احمد کی زیر نگرانی الیکشن ہوا  ،کمیٹی کا کورم مکمل ہونے پر الیکشن ہوا ۔

کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر کو چیئرمین پی اے سی منتخب کیا گیا،مسلم لیگ ن کے طارق فضل چودھری نے  جنید اکبر کا نام نامزد کیا،مسلم لیگ ن سینیٹر افنان اللہ خان حمایت کی،رانا قاسم نون نے بھی جنید اکبر کی حمایت کی،مسلم لیگ ن کی وجیہ قمر نے بھی جنید اکبر کی حمایت کر دی،سردار محمد یوسف کی جانب سے بھی جنید اکبر کی حمایت کی گئی،عمر ایوب کی جانب سے بھی جنید اکبر کی حمایت کر دی گئی۔

جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی منتخب ہوئے ،جنید اکبر کے چیئرمین منتخب ہونے پر دیگر اراکین کی جانب سے مبارکباددی گئی،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جنید اکبر ، عمر ایوب ، عامر ڈوگر ، خواجہ شیراز اور عادل بازئی کو نامزد کیا تھا،سینیٹر شبلی فراز اور ایم این اےشزا فاطمہ نے بھی جنید اکبر کی حمایت کر دی،تمام اراکین نے ہاتھ بلند کر جنید اکبر کی حمایت کی اور ووٹ دیا۔

پی ٹی آئی عامر ڈوگر کا کہناتھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے جو دیر ہوئی وہ حکومت کی وجہ سے ہوئی،ہم نے تو ایک نام دیا تھا لیکن حکومت بضد تھی کہ پینل دیاجائے،ہم نے حکومت میں ہوتے ہوئے شہباز شریف صاحب کے نام پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا ،یہ حکومت نے غلط روایت ڈالی ہے ،لیکن خیر جو ہوا بہتر ہوا۔

مزیدخبریں