(امانت گشکوری)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سلمان منصور کی معطلی کی منظوری ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی،سلمان منصور نے ایسوسی ایشن کے عہدے کا غلط استعمال کیا۔
معطلی پر سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سلمان منصور نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ قواعد میں کسی عہدیدار کو معطل کرنے کی کوئی شق نہیں ہے، کوئی کسی کو معطل نہیں کر سکتا۔
سلمان منصور کا کہناتھا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی کسی ایگزیکٹیو ممبر کو بھی معطل نہیں کر سکتی،ایسوسی ایشن کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ معطلی کا بیان محض صدر کا زبانی بیان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب، کس کس جماعت نے حمایت میں ووٹ دیا،تہلکہ خیز خبر