مذہبی منافرت کیس: عدالت نے چار مجرموں کو سزائے موت سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی)سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں چار مجرموں کو سزائے موت، دس لاکھ روپے جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔
راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں 4مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے،سزائے موت پانے والوں میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد، اور واجد علی شامل ہیں
اس کے علاوہ ان مجرموں کو دس دس لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے ان کو دس سال قید کی سزا بھی سنائی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے حکم دیا کہ مجرموں کو پھانسی کے پھندےپر تب تک لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو جائے۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ اکتوبر 2022 میں پیکا کی سیکشن 11 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: مٹھائی کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش