پنجاب اور اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات اور مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلایا جائے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ

Jan 24, 2025 | 19:13:PM
  پنجاب اور اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات اور مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلایا جائے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس  چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گے۔اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین کی شرکت کی۔اجلاس میں متعدد قراداد یں منظور کی گئیں، جن میں سرفہرست  صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کروانے اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماؤں نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس بعد میڈیا سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر نیر بخاری نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اس بات کو سراہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے پارا چنار معاملے پر اے پی سی بلائی اور کرم معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جو قراردادیں منطور کی گئیں ان کے مطابق  پنجاب اور اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کروانے اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے اور بلوچستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس کی تمام تجاویز پر عمل درآمد کریں،امن کی فوری بحالی اور  امدادی سامان کی ترسیل کے راستوں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔سی ای سی اجلاس میں  کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مزمت کی گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹیاں قائم ہیں، گفت و شنید جاری رہے گی۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں متنازع کینالوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور متنازع کینالوں کے معاملے کو فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔11 ماہ سے التواء کے شکار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو فی الفور بلانے کا مطالبہ کیا ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی قرارداد میں پی ڈبلیو ڈی، کراچی ڈاک لیبر بورڈ، یوٹیلٹی اسٹور، پاسکو، جینکو، این ایف سی و دیگر اداروں میں تمام مزدور دشمن اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں  زرعی پالیسیوں پر تنقید  اور  کسانوں کو کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار  کیا گیا۔ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے فی الفور اجراء کا مطالبہ

 سی ای اجلاس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی استبداد اور ظلم و ستم کی مذمت کی گئی، اور مطالبہ کیا گیا کہ  کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حق خودارادیت دی جائے۔گلگت بلتستان کے عوام کے حق ملکیت اور حق حاکمیت کے مطالبے پر عمل درآمد کے لئے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

چئیرمین  بلاول بھٹو کی زیرصدارت ہونیوالے سی ای سی اجلاس میں  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ ، پی پی ترجمان شازیہ مری، گورنر گلگت بلتستان، فاروق ایچ نائیک، خورشید شاہ، آخوند زادہ چٹان، محمد علی بابا اور دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب