پاکستانی اور بھارتی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی اور بھارتی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال سستا ہوگیا، جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 15 پیسے سستا ہوکر 74.29 روپے پر آ گیا ہے، اسی طرح بھارتی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 7 پیسے سستا ہوکر 22.98 روپے پر آ گیااور بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ 32.47 ٹکے پر بدستور قائم ہیں۔
سعودی عرب میں مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق 24 جنوری 2025ء کو سعودی ریال کے ایکسچینج ریٹس میں کچھ تبدیلی آئی ہے،جس میں پاکستان کے لیے فوری ٹرانزیکشن کی شرح بینک الجزیرہ میں 73 روپے 73 پیسے ہے اور اس پر 7 ریال فیس وصول کی جارہی ہے
اس کے علاوہ ایس ٹی سی پے کی شرح 73 ریال 40 پیسے ہے جبکہ اس پر کوئی فیس نہیں ہےجبکہ الراجحی بینک میں اس کا ریٹ 73 روپے 20 پیسے اور فیس 13.80 ریال ہے۔
بھارت کے لیے فوری ٹرانزیکشن کی شرح بینک الجزیرہ میں 22 روپے 74 پیسے ہے اور فیس 10 ریال ہے،ایس ٹی سی پے میں یہ شرح 22 روپے 57 پیسے ہے اور فیس 17.25 ریال ہے۔
اس کے علاوہ الراجحی بینک میں بھارتی روپے کے لیے 22 روپے 58 پیسے کی شرح اور 13.80 ریال فیس ہےجبکہ ویسٹرن یونین میں بھارتی روپے کی شرح 22 روپے 67 پیسے ہے اور فیس صفر ہے جبکہ منی گرام میں یہ شرح 22 روپے 61 پیسے اور فیس 14.95 ریال ہے۔
بنگلہ دیش کے لیے فوری ٹرانزیکشن کی شرح بینک الجزیرہ میں 32 ٹکا 09 پویشہ ہے اور فیس 10 ریال ہے، ایس ٹی سی پے میں یہ شرح 32 ٹکا 08 پویشہ ہے اور فیس 17.25 ریال ہے۔
الراجحی بینک میں بنگلہ دیشی ٹکے کی شرح 32 ٹکا 06 پویشہ اور فیس 13.80 ریال ہے۔ ویسٹرن یونین میں یہ نرخ 31 ٹکا 61 پویشہ ہیں اور فیس 5.75 ریال ہے۔
اس کے علاوہ منی گرام اور انجاز بینک (بینک البلاد) میں یہ شرح بالترتیب 31 ٹکا 80 پویشہ اور 31 ٹکا 61 پویشہ ہے، اور فیس 14.95 ریال اور 17.25 ریال ہے۔
مجموعی طور پر سعودی ریال کے نرخ میں تبدیلیاں آئی ہیں خاص طور پر پاکستانی اور بھارتی روپے کے مقابلے میں کمی دیکھنے کو ملی ہےجبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے ہیں۔
ان تبدیلیوں کا اثر سعودی عرب میں پیسوں کی منتقلی کرنے والوں پر پڑے گا کیونکہ ایکسچینج ریٹس اور فیس کا مجموعی اثر ان کی مالیاتی سرگرمیوں پر مرتب ہو گا۔
مزید پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی