پی ٹی اے سے موبائل رجسٹر کروانے پر ٹیکس کتنا دینا ہوگا؟ جانئے

Jan 24, 2025 | 19:29:PM
پی ٹی اے سے موبائل رجسٹر کروانے پر ٹیکس کتنا دینا ہوگا؟ جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں یا غیر ملکیوں کے ذریعے لائے گئے موبائل فونز کی رجسٹریشن، ڈیوائس آئیڈینٹیفیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے مکمل ہوتی ہے۔ اس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی لازمی ہے۔

رجسٹریشن کے عمل میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے تکنیکی ضروریات کی تصدیق بھی شامل ہے۔DIRBS ایک ایسا نظام ہے جو مقامی موبائل نیٹ ورکس پر غیر قانونی ڈیوائسز کی شناخت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ نظام خود بخود قانونی ڈیوائسز کو رجسٹر کرتا ہے اور غیر قانونی ڈیوائسز کو بلاک کر دیتا ہے۔

اس سے قانونی ڈیوائسز کے استعمال کو فروغ ملے گا، موبائل نیٹ ورک پر خدمات کی معیار بہتر ہوگی، نیٹ ورک وسائل کا تحفظ ہوگا، اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے گی۔

یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صرف منظور شدہ اور قانونی ڈیوائسز ملک کے موبائل نیٹ ورکس پر فعال ہوں۔

ٹیکس اور ڈیوٹیز کیلکولیٹر

موبائل ڈیوائسز پر عائد تازہ ترین ٹیکس اور ڈیوٹیز کی معلومات کے لیے لوگ ایف بی آر کی آفیشل ویب سائٹ (https://www.fbr.gov.pk/mobile-devices…/51149/131261) کا وزٹ کر سکتے ہیں۔

اس آن لائن پورٹل پر "Mobile Device Duty Information" کا آپشن منتخب کریں جو آپ کو ایک نئے صفحے پر لے جائے گا۔ یہاں، آپ ڈیوائس کا IMEI نمبر درج کریں اور "Search" بٹن پر کلک کریں تاکہ متعلقہ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔

ڈیوائسز پر ٹیکس/ڈیوٹیز کا حساب لگائیں

ایف بی آر کی جاری کردہ ٹیبل کے ذریعے بھی موبائل فونز پر عائد ٹیکس/ڈیوٹیز کا حساب لگایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیراعظم