ٹک ٹاکر رجب بٹ کو غیرکانونی شیر کا بچہ رکھنے پر سزا سنادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورکی مقامی عدالت نےرجب بٹ کےخلاف غیرقانونی طورپرشیرکا بچہ رکھنے کےمقدمےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا،رجب بٹ ہر مہینے کے پہلے ہفتے جانوروں کے حقوق سے متعلق وی لاگ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ملزم رجب بٹ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اقرار کیا کہ انہوں نےاجازت اور لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ رکھا ،عدالت نے فیصلے میں لکھا رجب بٹ ایک سال کے لیے کمیونٹی سروس کریں گےاورہرمہینے کے پہلے ہفتے جانوروں کے حقوق سے متعلق وی لاگ بنائے۔
فیصلے کےمطابق مجرم فروری 2025 سے جنوری 2026 تک کمیونٹی سروس کرے،عدالت نے مزید لکھا کہ رجب بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب مجھے احساس ہو گیا ہےکہ میں شیر کا بچہ رکھنے کا مجاز نہیں تھا میں نے اس عمل سے ایک غلط مثال قائم کی
ملزم نےکہا اپنی غلطی کا ادراک ہونے پرخود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں اگر پرمیشن آفیسر رجب بھٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے تو وہ حاضری کی اپ پابند ہوگا فیصلے پر عمل درامد نہ ہونے کی صورت میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
مزید پڑھیں: گہری رنگت سے ماڈلنگ میں فائدہ،ٹی وی میں مشکل ہوئی،سنیتا مارشل