(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں ایک ایسی اداکارہ موجود ہیں جو کئی فلاپ فلموں کے باوجود یہ کروڑوں کی مالکن ہیں۔ ملکہ شیراوت جس نے طویل عرصے تک اسکرین سے دور رہنے کے بعد گزشتہ سال واپسی کی اور وہ پھر سرخیوں میں چھا گئیں ۔ ملکہ شیراوت جس نے اپنے والد سے بغاوت کرکے فلموں کا راستہ منتخب کیا تھا آج کروڑوں کے اثاثوں کی مالک ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشہور بھارتی اداکارہ ملکہ شیراوت نے اپنے کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا اور ان کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں سپرہٹ فلم دیکر دھوم مچا دی تھی اور راتوں رات سٹار بن گئی تھیں۔ اپنے 22 سالہ طویل کیرئیر کے دوران انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن آہستہ آہستہ وہ لیڈ رول سے سائیڈ رول کی طرف چلی گئیں۔ کبھی وہ کسی فلم میں چند منٹوں کے کردار میں نظر آتیں تو کبھی آئٹم سانگ کے ساتھ پوری لائم لائٹ چرا لیتی۔ اپنے آئٹم سانگز اور بولڈ سین سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والی ملکہ شیراوت نے اپنے والد سے بغاوت کرکے فلموں کا راستہ منتخب کیا تھا ۔ ان کے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ وہ فلموں کی گلیمرس دنیا کا حصہ بنیں۔ اداکارہ نے اپنے والد سے اداکاری میں کیریئر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تو ان کے گھر والوں نے انہیں خاندان سے نکال دیا۔ ملکہ شیراوت نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی شناخت اپنی والدہ کے نام سے بنائی تھی۔ اداکارہ کی والدہ کا نام شیراوت ہے۔ جب ملکہ شیراوت نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، تو انہیں ریما لامبا کے نام سے جانا جاتا تھا۔
بھارتی نجی چینل کی ویب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی پہلی فلم میں انہیں ریما لامبا کے نام سے کریڈٹ دیا گیا تھا۔اداکارہ نے اپنی اداکاری کا آغاز کرینہ کپور اور تشار کپور کی فلم 'جینا صرف میرے لیے' سے کیا تھا۔ اس فلم میں وہ معاون کردار میں نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد وہ 'خواہش'، 'کس کس کی قسمت' جیسی فلموں میں نظر آئیں جن میں ان کے کام کو ناظرین نے کچھ خاص پسند نہیں کیا تھا۔ ملکہ شیراوت کو بالی ووڈ میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم 'مرڈر' سے شناخت ملی۔ اس فلم نے انہیں انہیں راتوں رات اسٹارڈم کے عروج پر پہنچا دیا تھا۔ انوراگ بسو کی ہدایت کاری میں بننے والی مرڈر نے باکس آفس پر زبردست تہلکہ مچا دیا تھا۔ مکیش بھٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم نے اپنی لاگت سے چار گنا زیادہ کمائی کی تھی۔ صرف 5 کروڑ روپے کے چھوٹے بجٹ سے بنی اس فلم نے باکس آفس پر 22.50 کروڑ روپے کا کلیکشن کر کے سبھی کو حیران کر دیا تھا۔ اس فلم کی کامیابی کا سہرا ملکہ شیراوت اور عمران ہاشمی کے درمیان فلمائے گئے ہاٹ سین کو دیا جاتا ہے، جو کافی موضوع بحث بنے تھے۔ اس کے اگلے ہی سال ملکہ شیراوت چینی فلم 'دی میتھ' میں نظر آئی تھیں، جس میں اداکارہ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ فلم کمائی کے لحاظ سے بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد وہ کئی فلموں کا حصہ رہیں لیکن کوئی بھی فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ پچھلے سال، ترپتی ڈیمری اور ملکہ شیراوت نے طویل عرصے بعد وکی کوشل کی فلم 'وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو' کے ساتھ اسکرین پر واپسی کی۔ اس فلم میں وہ ایک بار پھر وکھرے انداز میں نظر آئیں۔ اپنے 2 دہائیوں کے طویل کیریئر کے دوران ملکہ شیراوت نے کئی فلموں میں کام کیا، لیکن ان کی صرف 2 فلمیں ہی کامیاب ہوئیں۔ کئی فلاپ فلموں کے باوجود ملکہ شیراوت کروڑوں کی مالکن ہیں۔ نوبھارت ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ 170 کروڑ روپے کی مالکن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بالی وڈ اداکارہ نے اچانک سنیاس لے لیا، اپنا نام بھی بدل لیا