واہ ری قسمت،دنیا کے10ارب پتی2025 کے آغاز میں ہی مزید دولت سمیٹنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ) 2025 کے آغاز کےپہلے دنوں میں ہی دنیا کے ارب پتیوں کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہا ہے۔ 10 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں 3.7 ملین ڈالر فی منٹ کی شرح سے اضافہ ہوا۔ سال کے پہلے 23 دنوں میں انکی دولت میں 105 بلین ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں اضافے کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ٹاپ ٹین کا ہے۔ ٹاپ ٹین کی دولت میں تقریباً 191 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اس سال کے 23 دنوں میں 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت تقریباً 5.82 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس میں صرف 10 امیر ترین افراد کے 2.1 ٹریلین ڈالر شامل ہیں۔ بلومبرگ انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی دولت تقریباً 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کل دولت 440 ارب ڈالر ہوگئی اور اس سال کے 23 دنوں میں ہونے والا اضافہ 8 ارب ڈالر رہا۔جیف بیزوس کی مجموعلی دولت 254 ارب ڈالر ہے اور اس سال کا اضافہ 15 ارب ڈالر ہے۔مارک زکربرگ 221 ارب ڈالر دولت کے ساتھ ہیں اور امسال کا اضافہ 13 ارب ڈالر ہے۔لیری ایلیسن کی دولت 209 ارب ڈالر ہے اور 23 دنوں میں ان کی دولت میں اضافہ 17 ارب ڈالر ہے۔برنارڈ آرناولٹ کی دولت ویسے تو 197 ارب ڈالر ہے۔ اضافے کو دیکھیں تو وہ 21 ارب ڈالر رہا۔لیری پیج کی دولت 176 ارب ڈالر ہے اور امسال کا اضافہ 8 ارب ڈالر ہے۔ سرگئی برن کی کل دولت 166 ارب ڈالر ہے اور اس میں سے 7 ارب ڈالر ان کے پاس اس سال آئے ہیں۔بل گیٹس کے پاس 165 ارب ڈالر ہیں جن میں سے 6 ارب ڈالر اس سال کے ہیں۔ اسٹیو بالمر کی دولت 155 ارب ڈالر ہے اس سال کے 8 ارب ڈالر ملا کر۔ وارن بفیٹ 144 ارب ڈالر کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اس سال کے 23 دنوں میں 2 ارب ڈالر کمایا ہے اور اس سال اب تک سب سے زیادہ اضافہ ارب پتی برنارڈ ارنولٹ کی دولت میں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گھر سے بے دخل کی گئی اداکارہ آج 170 کروڑ بھارتی روپے کی مالکن