تاریخ میں پہلی بار ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25ارب 10کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Jul 24, 2021 | 00:44:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے جبکہ ملک کے دیگر بینکوں کے پاس سات ارب سات کروڑ 73 لاکھ ڈالر زرمبادلہ ذخائر تھے۔
اس اعداد و شمار کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر کی سطح 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان۔۔ روپیہ کمزور

مزیدخبریں