آزاد کشمیر الیکشن۔ پولنگ کا سامان پہنچ گیا۔ ووٹنگ کل ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آزاد کشمیر کا انتخابی معرکہ کل ہو گا، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، پی ٹی آئی، نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں زبردست مقابلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر پر حکمرانی کے لئے سیاسی جماعتوں کو دیا گیا انتخابی مہم کا وقت تمام ہوگیا۔ بلا چلے گا یا پھر تیر ، شیر دھاڑے گا یا ترازو کی ہوگی جیت ،فیصلے میں چوبیس گھنٹے باقی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں امیدواروں نے ووٹرز کو منانے کے لئے خوب انتخابی مہم چلائی۔ 24 جولائی کو ووٹرز اور امیدوار ایک دن کا آرام کرینگے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ 25 جولائی کے لئے پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گا۔
اتوار کے روز 32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹرز 742 امیدواران میں سے خفیہ رائے دہی سے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک 1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پریزائڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو میجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہوائی سفر کرنیوالوں کیلئے اہم خبرآ گئی۔۔۔