(مانیٹرنگ ڈیسک)ہردلعزیز اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوسرے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کو تھپڑا مار دیا تھا۔
معروف اداکارہ سارہ خان کاسوشل میڈیا پر پرانے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے اہم واقعے کے بارے میں بتا رہی ہیں۔
اداکارہ نے دورانِ انٹرویو انکشاف کیا کہ ’انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوسرے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کو تھپڑ مار دیا تھا۔‘اداکارہ کے انکشاف پر میزبان نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا یا مذاق میں؟‘
سارہ خان نے کہا کہ ’جی ہاں! میں نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا اور وہ تھپڑ غصے میں نہیں بلکہ خوف میں مارا گیا تھا۔ ’میں نے میک اپ روم میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا، اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا تو میں روم سے باہر آئی تو ڈائریکٹر بھی چیختے ہوئے باہر آگیا۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے سوچا کہ کسی کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ میں نے ڈائریکٹرکو تھپڑ مارا ہے، پھر میں نے دوبارہ سب کے سامنے ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تاکہ ان کی اصلیت سب کو معلوم ہوجائے۔‘
یاد رہے کہ سارہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے کئی ڈراموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جنہیں خوب مقبولیت بھی ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن۔ پولنگ کا سامان پہنچ گیا۔ ووٹنگ کل ہوگی