محکمہ موسمیات کی لاہور۔ اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں بارشوں کی پیشن گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔
سندھ میں میرپور خاص، مٹھی، تھرپارکر اور دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔
دوسری جانب نارووال اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔مقامی موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے دو روز جاری رہنے کا امکان ہے ،بارش کے بعددھان کے کاشتکاروں میں خوشی کی لہرگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ کیوں مارا؟