(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے آزاد کشمیر الیکشن سے پہلے رونا دھونا شروع کر دیا، مریم نواز کی سیاست کو اس کی زبان تباہ کر دے گی، لیگی قائد نے آج غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ہار تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہے، عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، داسو اور بھاشا ڈیم ملکی معیشت کا نقشہ بدل دیں گے، میرا بس چلے تو کرپٹ لوگوں کیلئے چین کا قانون لاوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں، ہر طرح کی سکیورٹی فراہم کریں گے، یہ اب کیوں واویلا کر رہے ہیں ؟ نواز شریف اور ان کے خاندان نے قومی خزانہ لوٹا، سوشل میڈیا سے معلوم ہوا نواز شریف نے را کے ایجنٹ سے ملاقات کی، ان کا پارٹی میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا، شہباز شریف سیاست کے میدان سے لاپتہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جو زبان استعمال کی اس سے کشمیریوں کے دل دکھے، نواز شریف اور مریم نواز اپنی زبان کے ہاتھوں مار کھائیں گے، فضل الرحمان کی کارکردگی کشمیر کے معاملے پر ناقص رہی ہے، پاک فوج ملک کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ کیوں مارا؟