(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہر بڑی عید پر قربانی کی پیش گوئی کرنے والے پنڈی کے شیخ رشید کی قربانی ہونے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ مضبوط نہیں بلکہ کمزور ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیرکے الیکشن کو بھی ہائی جیک کرنے کیلئے حکومتی وسائل پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ کیوں مارا؟