نوازشریف کی افغان مشیر سے ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنے لائی جائے: فوادچودھری 

Jul 24, 2021 | 18:21:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے نوازشریف کی افغان مشیر سے ملاقات پر مطالبہ کیا ہے کہ نوازشریف کی ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنے لائی جائے ۔
اسلام آبادمیں معاون خصوصی احتساب شہزاداکبر کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ نوازشریف کی تاریخ متنازع ملاقاتوں سے بھری ہوئی ہے ،نوازشریف کی افغان مشیر سے ملاقات پر ہم حیران ہیں ،کیا نوازشریف نے ملاقات کیلئے اپنی جماعت سے اجازت لی؟ن لیگ کو نوازشریف کی ملاقات کی وضاحت دینی چاہئے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنے لائی جائے ۔
فوادچودھری نے کہاکہ حمد اللہ محب 16 سال کی عمر میں برطانیہ گئے وہیں پڑھے ،افغان مشیر نے پاکستان کیخلاف بدزبانی کی ، افغان حکومت پر واضح کردیا مشیر سلامتی سے کوئی بات نہیں ہوگی ، نوازشریف کی افغان مشیر سے ملاقات افسوسناک ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ حمد اللہ محب اور امرا اللہ صالح کا افغانستان سے خاص تعلق نہیں ، امراللہ صالح نے پاکستان کو بدنام کرنے کا وطیرہ بنا لیا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان سے مودی کی ملاقات میں شاہ محمودقریشی بھی تھے ۔
فوادچودھری نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو سازشوں کا سامنا ہے ،ملک میں دہشتگردی کیلئے پڑوسی ملک کی زمین استعمال کی گئی ،ہم افغانستان میں کسی گروپ کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے ،کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ،فوادچودھری نے کہاکہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کے 3 نمبرز ہیک کئے گئے ،تحقیقات ہوں گی کون کون سی معلومات لیک ہوئی ہیں ،اپنی تحقیقات اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کے ساتھ شیئر کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: کل لال حویلی سے پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کروں گا۔۔ شیخ رشید

مزیدخبریں