(24 نیوز)سندھ کی تمام نجی اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز رواں ماہ31جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر یونیورسٹیز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوںگے جبکہ سرکاری اور نجی سیکٹرز میں 50 فیصد سٹاف حاضر ہو گا۔
دوسری طرف ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نجی و سرکاری جامعات بند ہونے کے باوجود اپنے امتحانات جاری رکھ سکیں گی،31 جولائی تک سندھ کی تمام نجی و سرکاری بند رہیں گی لیکن اگر جامعات میں امتحانات کا عمل جاری ہے تو وہ صرف امتحانی امور انجام دے سکیں گی، اس حوالے سے پچھلے نوٹی فیکشن میں تفصیلات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح انٹر کے امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے تاہم تدریسی اور غیر تدریسی امور مکمل بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ کیوں مارا؟