کشمیر الیکشن میں دھاندلی کشمیر کاز کیلئے نقصان دہ ہو گی : وزیراعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ عمران خان حکومت سے نجات دلانے کیلئے کام کر رہے ہیں، کشمیر الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو وہ کشمیر کاز کیلئے نقصان دہ ہو گی ۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ سب کا شکرگذار ہوں جو تاریخی استقبال کیا،ان کاکہناتھا کہ بلاول بھٹو کے دورے پر مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہے، کشمیر الیکشن میں غلط زبان کی مذمت کرتا ہوں، شہید ذوالفقار اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن پر کام کررہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ وزیراعظم نے تاریخ کو پیچھے رکھ کر بیان دیا، سندھ کے لوگ ان کے جال میں نہیں آئیں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پی ڈی ایم اب صرف پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے، اب پتہ چل گیا ہے کہ حقیقی اپوزیشن پیپلز پارٹی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت سے نجات دلانے کیلئے کام کر رہے ہیں، کشمیر الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو وہ کشمیر کاز کیلئے نقصان دہ ہو گی،ان کاکہناتھا کہ میرے دورہ امریکا پر مخالفین پریشان ہوگئے۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ درگاہیں بند کرنے کا کوئی شوق نہیں، مگر کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیاں لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ ریکارڈ