سیکرٹری پنجاب بار کونسل کا قتل،حمزہ شہباز نے بڑا حکم دیدیا

Jul 24, 2022 | 11:13:AM
سیکرٹری پنجاب بار کونسل کا قتل،حمزہ شہباز نے بڑا حکم دیدیا
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے  لاہور کے علاقےبادامی باغ میں پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

 حمزہ شہباز شریف نے مقتول اشرف راہی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا۔

خیال رہے کہ لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کو قتل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی بادامی باغ میں گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے  گولیاں چلا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ، شیخ رشید احمد