ن لیگ نے عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ، شیخ رشید احمد

Jul 24, 2022 | 11:28:AM
ن لیگ نے عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ، شیخ رشید احمد
کیپشن: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے ڈیڑھ ماہ میں2مرتبہ حلف اٹھایا،تیسرے کی تیاری ہے۔اس سے بڑا سیاسی عدم استحکام کیا ہو گا،ن لیگ نے عدلیہ کونشانے پر رکھ لیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا اور اب تیسرے کی تیاری ہے، ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح اسماعیل نے ایل پی جی پر لیوی بھی بڑھا دی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لئے خطرہ ہیں۔وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کا شریک ہے جبکہ کہ فضل الرحمن بپھر گئے ہیں۔