(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور سپریم کورٹ کے معاملہ پر سماعت کے حوالے سے امور یربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی،اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر غور ہوگا۔ پی ٹی آئی قیادت سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کریگی،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق سامنے آنے والی تجاویز پر غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری پنجاب بار کونسل کا قتل،حمزہ شہباز نے بڑا حکم دیدیا