عمران خان کو اقتدار میں واپسی کیلئے کھیل کھیلنے نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے،اداروں کو گالی اور دھمکی دینے والا اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے۔ عمران خان کو اقتدار میں واپسی کیلئے کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔
اسلام آبادمیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے اور عمران خان نے اعتراف کیا حکومت چلانے کے لئے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی۔ دھونس، دھمکی، گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے اور یہی رہے گا جبکہ فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔ عمران خان کا نشانہ ادارے ہیں اور ان کی قیادت کو عہدوں سے اتروانا ہے، منہ پہ خون لگنے کی بات کر کے اب پاؤں نہ پکڑیں۔ عمران خان کا بیرون ملک سازش کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ شروع ہو گیا ہے۔