(ویب ڈیسک) پیٹرول کی یکے بعد دیگرے بڑھتی قیمتوں کی وجہ سےعوام مشکلات کا شکارہے، جس کی وجہ سے روازنہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے لوگ اس مسئلے کا کوئی متبادل تلاش کرنے لگے ہیں،ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے کوئی سستی سواری مل جائے۔
تفصیلات کےمطابق مہنگائی نے روز مرہ کے معاملات کو متاثر کرکے رکھ دیا ہے، ڈالر ، سونے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھ چکی ہیں، گاڑیوں کا شوق رکھنے والوں کے لئے چین کے کار ساز کمپنی نے سستی کار متعارف کرائی ہے،پاکستان میں موجود کلٹس سے کم قیمت میں الیکٹرک ایس یو وی تیار کی گئی ہے جس کی قیمت بھی مناسب ہے۔
نینو باکس ڈونگ فینگ کی پہلی الیکٹرک کار نہیں ہے،کمپنی اس سے قبل بھی کئی الیکٹرک گاڑیاں لانچ کر چکی ہے، ایک چینی آٹو کمپنی ڈونگ فینگ نے ایک چھوٹی الیکٹرک(ہیچ بیکس) SUV لانچ کی ہے جس کی قیمت پاکستانی کلٹس سے کم ہے،نینو باکس کے نام سے لانچ کی گئی یہ ایک اے سگمنٹ کراس اوور ہے جو مکمل الیکٹرک ٹیرین کے ساتھ آتی ہے،گاڑی 3732 ملی میٹر لمبی، 1579 ملی میٹر چوڑی اور 1515 اونچی ہے، اس کی وہیل بیس 2423 ملی میٹر ہے۔ گاڑی میں 27.2kWh کی لیتھیم بیٹری لگائی گئی ہے جو 33kW پاور اور 125Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کا معاملہ،ریحام خان کھل کر بول پڑیں
گاڑی کے فرنٹ پروفائل کی بات کریں تو یہاں آپ کو چارجنگ پورٹ کروم سٹرپس نظر آتی ہیں۔ اسکے علاوہ سائیڈ پر کسی حد تک چھپے ہوئے ڈور ہینڈلز دئیے گئے ہیں۔کار میں تیز رفتار چارجنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ یعنی اسے 30 فیصد سے 80 فیصد تک چارج کرنے کے لیے صرف 30 منٹ درکار ہیں، اس گاڑی کی قیمت کی بات کریں تو اس کار کے تین ویرینٹس آتے ہیں، جن کی قیمت 22 سے 23 لاکھ روپے کے درمیان ہے، پاکستان میں سب سے سستی الیکٹرک کار تصور کی جارہی ہے۔