اتحادی جماعتوں کا فل کورٹ بنچ کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

Jul 24, 2022 | 17:25:PM
سپریم کورٹ فل بنچ
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں نے تہلکہ خیز مشترکہ فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے قائدین کل صبح ساڑھے 10 بجے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے،حکومتی اتحادی جماعتوں کے قائدین پریس کانفرنس کے بعد اپنے وکلاءکے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ بار کی نظر ثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی جائے گی،پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) سپریم کورٹ جائیں گے،ایم کیوایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی درخواست گزاروں میں شامل ہوں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی، سراج الحق نے بڑا اعلان کر دیا