(ویب ڈیسک) فلپائنی دارالحکومت منیلا کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ سے3 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ کا غیرمعمولی واقعہ ’اتینیو ڈی منیلا یونیورسٹی‘ میں پیش آیا۔قانون کے طلبا اپنی فیملیز کے ہمراہ گریجویشن تقریب کےلئے یونیورسٹی میں جمع تھے جبکہ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کو بھی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں سابق میئرروز فیوریگے، اسسٹنٹ سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ یونیورسٹی کا ایک گارڈ بھی مارا گیا۔
مقامی حکام کے مطابق واقعہ بظاہرٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔فائرنگ میں ملوث شخص کومقامی چرچ کے قریب سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔چاؤ تیاؤ نامی ملزم سے 2 ہینڈ گنز اور ایک سائلنسر برآمد ہوا ہے۔ملزم کی سابق میئر روز فیوریگے کےساتھ قانونی تنازعات کی طویل تاریخ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا