نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کو مزاحمتی بیانیے پر کام کرنے کی ہدایت

Jul 24, 2022 | 19:19:PM

(24نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی معاملات پر اہم مشاورت کی ہے،میاں نوازشریف نے پارٹی رہنماوں کو مزاحمتی بیانیے پر کام کرنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے،عہدوں میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،مریم نواز کو ن لیگ میں اہم ذمہ داریاں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر لیگی رہنماوں کاکہناتھاپارٹی کو منظم کرنا ہے تو فرنٹ پر آ کر سیاسی کھیل کھیلنا ہو گاذرائع کاکہناہے کہ میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کو مصلحت کی پالیسی سے زیادہ مزاحمتی بیانیے پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے ،نواز شریف نے پنجاب ضمنی انتخابات نتائج کے بعد ن لیگ کی تنظیمی ڈھانچے اور عہدوں میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا ہے ،مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں دئیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔پارٹی کو اگلے انتخابات کی تیاریوں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے مریم نواز کو خصوصی ٹاسک دیے جائیں گے ۔ رہنماوں نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ ہمارا بیانیہ دوسری جماعتوں نے اپنایا اور ہم نے نتائج دیکھ لیے ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون

مزیدخبریں