(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کا کہناہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کو بلیک میل کرنے کی کوشش کے نتائج بہت سخت ہونگے ۔
اسلام آباد میں فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو فوادچودھری کاکہناتھا کہ عدالتی فیصلوں کی تضحیک کی جارہی ہے،سپریم کورٹ کے حوالے سے ان کا رویہ سیسلین مافیاوالا ہے،ان کا کہناتھاکہ ملک قیوم کی ریکارڈنگ سب کے سامنے ہے،رفیق تارڑ نے کوئٹہ میں ججز کی خریدوفروخت کی تھی،احتساب جج ارشد کی ویڈیو ریلیز کی گئی،ن لیگ سب باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کر رہی ہے،سپریم کورٹ نے پہلے ہی حمزہ شہبازکو ٹرسٹی یعنی خیراتی وزیراعلیٰ قرار دیا ہے، ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو بلیک میل کرنے کی کوشش کے نتائج بہت سخت ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کی حلف برداری تقریب کچھ دیر میں، 41 وزرا شامل ہونگے