مولانا فضل الرحمان کا چودھری شجاعت سے ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کی سپیریم کورٹ میں سماعت کے معاملے پر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان سپریم کورٹ کیس سے متعلق مشاورت ہوئی، دونوں رہنماوں میں فل بینچ پٹیشن دائر کرنے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر آگے بڑھنے کا اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کر قومی حکومت میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے مزید مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کو مزاحمتی بیانیے پر کام کرنے کی ہدایت