جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب کابینہ کی حلف برداری پر سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کاکہناتھا کہ ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ہے، آج کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں، تریسٹھ وزرا یا وزیر کے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا، غیر آئینی اقدامات کے مرتکب ہونے والے ان حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ، چودھری شجاعت اسلام آباد روانہ