(علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ افسران کو ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ دینا بالکل ایسا ہی ہے آپ ان کو مجبور کریں کہ کرپشن کرو اور اپنا آنے جانے کا انتظام خود کرو۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نواز شریف انڈر پاس کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر ہاوسنگ اظفر علی ناصر، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی رہنما نے پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کی جانب سے کیئے جانے والے پنجاب کے افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کے سوال کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا کہ بیورو کریسی کے پاس گاڑیاں نہیں ہیں؟ ان کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، اگر گاڑیاں نہیں خریدیں گے تو کیا افسران "اوبر" پر آئیں گے؟ افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری بہت ضروری ہے، پنجاب کے پاس مالی وسائل ہیں اور ہم پر آئی ایم ایف کی پابندیاں نہیں ہیں، پنجاب میں متعدد ایسے افسران ہیں جن کے پاس گاڑیاں نہیں ہیں جو کہ چھ چھ ماہ سے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ممکنہ سیلاب کی وجہ سے ہماری کوشش ہے کہ ملحقہ آبادیوں کو بچایا جائے، کابینہ نے ریسکیو 1122 کو دو ہیلی کاپٹر دینے کی منظوری دے دی ہے، محرم الحرام کی وجہ سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، 40 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، ہماری پوری ٹیم پنجاب کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے، پنجاب حکومت نے 15 سو گاڑیوں کی مرمت بھی کروا رہی ہے، جن افسروں کے پاس گاڑیاں نہیں ان کے لئے نئی گاڑیاں خریدنا ضروری ہیں اور پنجاب کے پاس اس مقصد کے لئے وسائل موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبات کے جنسی استحصال میں کون کون ملوث؟ چیف آفیسر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی نے پروفیسرز کے نام بتا دیئے
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف انٹرچینج پر گول چکر کے گرد دو لین پر مشتمل 0.6 کلومیٹر انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔ انڈر پاس کی تعمیر سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی، شہر کے اس اہم پوائنٹ پر انڈرپاس بننے سے پی کے ایل آئی، بیدیاں روڈ، بھٹہ چوک، کینٹ، ڈیفنس اور رنگ روڈ جانے والے شہریوں کوآمدورفت میں آسانی ہوگی۔
محسن نقوی نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، انہوں نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور امید ظاہر کی کہ بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر سے ٹریفک کا بڑا مسلہ حل ہو جائے گا۔