بجلی ،پٹرول کے نرخ بڑھا کر عوام کو مہنگائی میں دھکیلنے کا شوق نہیں: احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشتیاق ربانی) وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجلی ،پٹرول کے نرخ بڑھا کر عوام کو مہنگائی میں دھکیلنے کا شوق نہیں ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے دیالپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں چند جج اور جرنیل ہمیں نہ نکالتے تو یہ ملکی حالات نہ ہوتے ، چند ججوں اور جرنیلوں کی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر عقل پر پردہ ڈالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی رہنما نے پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
احسن اقبال نے مزید کہا کہ مجھے نارووال سٹیڈیم بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر جیل میں ڈالا گیا، نواز شریف ، شہباز شریف، رانا ثنا ، مریم نواز ،سعدرفیق کو بھی قید کیا گیا، ن لیگی رہنماؤں کی قید کے باوجود کوئی شخص ن لیگ سے پیچھے نہ ہٹا، بجلی ،پٹرول کے نرخ بڑھا کر عوام کو مہنگائی میں دھکیلنے کا شوق نہیں، عمران خان نے آنکھیں بند کرکے آئی ایم ایف سے معاہدے کئے۔