(24 نیوز) سرگنگارام اسپتال سے ملحقہ گرلز ہاسٹل میں قائم کمرے کے کچن کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک خاتون ڈاکٹرزخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے گنگارام کی ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا۔
سر گنگارام ہسپتال کے ڈریم لینڈ گرلز ہاسٹل کے متاثرہ کمرے میں مقیم ڈاکٹر مدیحہ نے بتایا کہ وہ اپنی ساتھی ڈاکٹر کے ساتھی کمرے کے کچن میں کھانا بنا رہی تھیں کہ اچانک کمرے کی چھت کے لینٹر کا کئی فٹ پڑا حصہ ٹوٹ کر نیچے آگرا،اس دوران وہ کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئیں مگر ان کی ساتھی ڈاکٹر اس واقعے میں زخمی ہوگئیں۔ڈاکٹر مدیحہ کے بقول چھت گرنے کے باعث ان کی ساتھی ڈاکٹر کو سر ،ہاتھ اور پاؤں پر چوٹیں آئیں، انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے گنگارام اسپتال کی ایمرجنسی لے جایاگیا۔