پولیس نوجوان کی سیلاب میں پھنسے بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ’’پولیس کا کام تحفظ آپ کا ‘‘کے مترادف خیبر پختونخوا پولیس کے جوان نے عملی مثال پیش کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے تھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع گاؤں کھٹہ میں مون سون بارشوں سے شدید طغیانی آگئی اور دو بچے سیلاب میں پھنس گئے، تھانہ پھلڑہ کے پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سیلابی ریلے میں پھنسے دو بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔
مانسہرہ: تھانہ پھلڑہ کی حدود میں مون سون بارشوں سے کھٹہ میں شدید طغیانی کے باعث پانی میں پھنس جانے والے 13 اور 14 سالہ دو بچوں کو مانسہرہ پولیس کے جوان کانسٹیبل نعیم السلام نے مقامی لوگوں کی مدد سے اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر بچا لیا۔
— KP Police (@KP_Police1) July 23, 2023
دونوں بچے بکریوں کیلئے پتے کاٹنے گئے تھے۔ pic.twitter.com/tRqOtOQ7UL
پولیس کے مطابق 13 اور 14 سالہ دونوں بچے بکریوں کے لیے پتے کاٹنے گئے تھے کہ اچانک کھٹہ کے مقام پر سیلابی ریلہ آگیا اور بچے پھنس گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پھلڑہ میں تعینات مانسہرہ پولیس کے جوان کانسٹیبل نعیم السلام نے مقامی لوگوں کی مدد سے اپنی جان کی پرواہ کیےبغیر ریلے میں چھلانگ لگادی اور رسی کے ذریعے بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔