دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی بولرز نے لنکن بلے بازوں کے پرخچے اُڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی گیند بازوں نے سری لنکن بلے بازوں کے پرخچے اُڑا دیئے، پہلی اننگ میں 166 رنز تک ہی محدود کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستانی گیند بازوں نے یہ فیصلہ ڈرونا خواب بنا دیا ، پاکستان نے لنکن ٹائیگرز کو پہلی اننگ میں صرف 166 رنز تک ہی محدود کر دیا، پاکستان کی جانب سے نوجوان سپنر گیند باز ابرار احمد نے 4 نسیم شاہ نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ لی۔
میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔
سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا،سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کے مطابق ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
Unchanged XI for this game ????????#SLvPAK pic.twitter.com/fOvXO835Ci
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 24, 2023
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔